ترکی سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے دس پاکستانیوں کو ایف آئی اے عملہ نے گرفتار کرلیا

11 اپریل 2018 (20:03)

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ترکی سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے دس پاکستانیوں کو ایف آئی اے عملہ نے گرفتار کرلیا، ڈی پورٹ ہونے والے امجد سمیت دس پاکستانی غیر قانونی طور پر ترکی گئے تھے جنہیں ترکی فورسز نے گرفتار کیا تھا اور ڈی پورٹ کردیا تھا جو دس پاکستانی ائیر عریبہ کی فلائٹ جی 9551 پر سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچے ، گرفتار ہونے والے ایف آئی اے تھانہ گوجرانوالہ منتقل کردیا ہے جہاں انسانی اسمگلروں بارے معلومات لینے کیلئے پوچھ گچھ جاری ہے.