احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے عمران خان کو بھی سازشی قرار دے دیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنےوالےکوسازشیں ہی نظر آتی ہیں،ہرجگہ عمران خان بھائی کو بھائی سے علیحدہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں،بھائیوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنےکی سازش کی جا رہی ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو شہباز شریف سے علیحدہ کرنے والی سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئی ہیں اوراب بھی ناکام ہوں گی۔ مریم نواز نے کہا کہ جن لوگوں کا سیاسی مقابلہ کرکے ووٹ کے ذریعے نہیں جیت سکتے انہیں عدالتوں کے ذریعے باہر نکلوایا جا رہا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024