بلاول بھٹو سے سلیم شہزاد کی ملاقات  پارٹی امور پر بات چیت

11 اپریل 2018

ملتان(نمائندہ نوائے وقت)شہید بے نظیر بھٹو فائونڈیشن کے چیف آرگنائزرسلیم شہزادنے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔اور پارٹی امور پر گفتگو ہوئی ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ملتان میں بلاول ہائوس کا قیام جنوبی پنجاب کی سیاست کا رُخ بدل دے گا اور یہ پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا میرے دروازے پارٹی کارکنوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔اور ناراض کارکنوں کو منائیں گے اور انہیں ان کا مقام دیں گے ۔