نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پی جی آرز 3ماہ کی تنخواہ سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پائینر یونٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کام کرنے والے پی جی آرز کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔ رواں سال جنوری میں جوائننگ کرنے والے 80 سے زائد نئے پی جی آرز کو 3ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی تنخواہیں نہ مل سکیں۔ علاوہ ازیں نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے 2017ء کے بقایا جات بھی تاحال نہیں مل سکے۔ اس سلسلے میں پائینر یونٹی نے پی ایم اے ملتان کے وفد نے ڈائریکٹر فنانس ملک غضنفر اور ڈاکٹر رفیق اختر اے ایم ایس ایڈمن نشتر سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ پی جی آرز کی تنخواہیں فوری جاری کی جائیں۔ ڈاکٹرز تنخواہ کے 24,24 گھنٹے ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد نشتر کے ڈاکٹرز کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے بقایا جات ادا کئے جائیں۔ ڈائریکٹر فنانس اور نشتر انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ جلد یہ مسائل حل کر لئے جائیں گے۔ وفد کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں ڈاکٹر نصرت بزدار‘ ڈاکٹر الطاف ڈونہ‘ ڈاکٹر آصف راؤ‘ ڈاکٹر ساجد اختر اور ڈاکٹر ذیشان رانا شامل تھے۔
اب تو فیصلے کاانتظار ہے
پاکستان کی سیاسی تاریخ بیان کرنا ہو تو مولوی تمیز الدین کیس کا ذکر بھی ضروری ...
ننکانہ: فیس بک دوستی، بیساکھی تہوار میں آنیوالی بھارتی لڑکی نے اسلام ...
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) بیساکھی تہوار میں شرکت کیلئے آنے والی ...
آپ کی بہت تعریف سنی ہے، دہشت گردی میں آپ کا بہت نقصان ہوا ہے:چیف جسٹس ...
پشاور: سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے ...
نشتر میڈیکل کالج یونیورسٹی انتظامیہ کا اجلاس ایمرجنسی اپ گریڈیشن سمیت ...
ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل کالج یونیورسٹی و ہسپتال کی انتظامیہ کا ...
میئر نے بوگس ڈی آرز جمع کرانے پر 22 ٹھیکیدار بلیک لسٹ کر دئیے
ملتان (خبر نگار خصوصی) میئر ملتان چودھری نوید الحق آرائیں نے ترقیاتی سکیموں ...
3ماہ میں بغیر ہیلمٹ کے 40 ہزار 151 موٹر سائیکل سواروں کے چالان
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل ...