رواداری امن کارواں کی ملتان آمد پر شاندار استقبال‘ اگلی منزل کیلئے روانہ

11 اپریل 2018

ملتان (لیڈی رپورٹر) رواداری تحریک پاکستان کے زیراہتمام لاہور سے حیدر آباد جانے والا رواداری امن کاررواں ملتان پہنچ کر اگلی منزل کی طرف روانہ ہو گیا ہے رواداری امن کاررواں کا ملتان پہنچنے پر سماجی سیاسی مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے۔ ملتان ریلوے اسٹیشن پر شرکاء کاررواں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے رواداری تحریک پاکستان کے مرکزی چیئرمین سمیت دیگر مرکزی قائدین و علماء کرام کو رواداری تحریک ملتان کے صدر سلمان الٰہی قریشی‘ محمد اشرف قریشی‘ ڈاکٹر ارشد بلوچ ‘ علامہ مجاہد عباس گردیزی‘ ملک عمر کمبوہ‘ راؤ محمد عارف رضوی سمیت دیگر نے دستار بندی کی اور تحائف دئیے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رواداری تحریک کے چیئرمین سیمسن سلامت نے کہا کہ ہماا مستقبل پرامن بقائے باہمی سے وابستہ ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی اور برداشت کے کلچر کو فروغ نہیں دیا جاتا۔ ہم سب کو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا ہو گا ہر انسان کی زندگی اہم ہے۔