موسم گرما کیلئے ٹرینوں کے نظام الاوقات ریلوے ہیڈ کوارٹر نے انتظامات مکمل کرلئے

11 اپریل 2018

ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے ہیڈ کوارٹر نے موسم گرما کے ٹرینوں ، نظام الوقات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ پاکستان ریلویز سال میں دو مرتبہ مسافر ٹرینوں کا شیڈول جاری کرتا ہے ۔ جس میں 15 اکتوبر کو موسم سرما کیلئے اور 15 اپریل کو موسم گرما کیلئے مسافر ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کیا جاتا ہے ۔ نئے شیڈول کیلئے سیلفی ٹائم ٹیبل بکس کی پرنٹنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ایک دو روز میں نئی بکس ملتان سمیت تمام ڈویژنوں کو فراہم کردی جائیں گی ۔