شالیمار ایکسپریس کی اے سی بوگی میں لائٹ سسٹم خراب‘ ملتان اسٹیشن پر تاخیر کا سامنا
ملتان (نمائندہ خصوصی) ائرکنڈیشن بوگی میں لائٹ نے ہونے کی وجہ سے شالیمار ایکسپریس کو ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پر تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ روہڑی سے روانگی کے وقت لاہور کے لئے جانے والی شالیمار کی اے سی بوگی میں لائٹ سسٹم خراب ہو گیا۔ ٹرین کے ملتان پہنچنے پر مسافروں نے لائٹ نہ ہونے پر ٹرین کو روانہ ہونے سے روک دیا جس پر ٹرین لائٹنگ سٹاف نے 30 منٹ کی کوششوں سے بوگی کا لائٹ سسٹم ٹھیک کر کے ٹرین کو روانہ کر دیا۔