تعلیمی بورڈ ملتان نے نہم کے طلباء کی رجسٹریشن شروع کردی

11 اپریل 2018

ملتان (نمائندہ نوائے وقت )تعلیمی بورڈ ملتان نے نویں جماعت کے طلبا کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا اس سلسلے میں جاری شدہ مراسلے کے مطابق نویں جماعت کے داخلے کی آخری تاریخ 16مئی ، داخلہ فیس 5سو روپے فی طالبعلم فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 سے 31مئی تک ہے ، رجسٹریشن فیس 9سور روپے جبکہ پروسیسنگ فیس 425روپے مقرر کی گئی ہے ، جو 31مئی تک بورڈ کے اکاونٹ میں جمع کرانا ہوگی تاہم اس کے بعد چیئر مین بورڈ کی خصوصی اجازت سے جرمانہ ایک ہزار فی طالبعلم کے ساتھ 16ستمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے ، پیف کے زیر اہتمام چلنے والے طلبا بھی یہ فیس جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔