پنجاب میں 2لاکھ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

11 اپریل 2018

بورے والا(نامہ نگار) پنجاب حکومت نے تعلیمی شعبے میں بہتری اور اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے ابتک کا بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صوبے بھر کے 2لاکھ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور محکمہ سکولز پنجاب نے سمری وزیر اعلیٰ شہبازشریف کو ارسال کردی ہے سیکرٹری سکولزکا کہناہے کہ کنٹریکٹ اساتذہ کی مدت پوری ہوگئی ہے اب انہیں مستقل کررہے ہیں،سمری میں پرائمری،ایلیمنٹری اور ہائی سکولز کے اساتذہ کومستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔