سینٹ الیکشن کی منڈی

11 اپریل 2018

مکرمی!حالیہ سینٹ کا الیکشن ہمارے ملک کے لئے ایک داغ ہے صوبائی اسمبلی کوئٹہ کو ممبروں کی خریدو فروخت کی منڈی بنادی گئی اس کے لئے قیوم سردار کو کوئٹہ بھیجا گیا اور اربوں روپے رشوت کے طور پر اراکین کو دے کر خریدا گیا۔یہ ایک ایسا تماشہ تھا جس پر پاکستان کا سر شرمندہ سے جھک گیا۔اسمیں ملوث پی پی پی،پی ٹی آئی اور دیگرجماعتوں کا احتساب کیا جائے ورنہ اگلے انتخابات میں بھی روپوں کے استعمال سے الیکشن خریدا جاسکتا ہے۔راؤ انوار کو سیاسی پناہ دینے والے آصف زرداری ہیں انہیں نے اسے اپنا بہادر بچہ کہا ایک کلرک کو ایس ایس پی بنایا آخر ان چیزوں کا سپریم کورٹ نوٹس کیوں نہیں لیتی جو ہمارے گندی سیاست کی اہم وجہ ہے۔(شاکر شمیم 0333-5131082,)