اوپن یونیورسٹی نے زرعی ،ٹیکنیکل اور اوپن ٹیک کے داخلوں کا آغاز کر دیا

11 اپریل 2018

اسلام آباد (نا مہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہتر معاشی مستقبل کے منتظرنو جوانوں کے لئے 9 زرعی کورسز 14ٹیکنیکل اور اوپن ٹیک کورسزمیں داخلوں کا آغاز کردیا ہے، عمومی تعلیمی اسناد اور ڈگریاں رکھنے کے باوجود بیروز گاری کے مسئلے کا سامنا کرنے والوں کے لئے یہ ایک نادر موقع ہے۔ ان پروگرامز کی تکمیل سے انہیں اندرون و بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلرنے طلبہ کے نام اپنے پیغام میں کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ترجیحی بنیادوں پر پاکستانی معاشرے کی سماجی و معاشی بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے تعلیمی پروگرامز تیار کررہی ہے تاکہ اوپن یونیورسٹی سے تعلیم اور پیشہ ورانہ عملی مہارتوں پر مشتمل تربیتی پروگرامز کی تکمیل کے بعد وہ بہتر معاشی مواقع حاصل کرسکیں۔ آٹو سروسنگ، الیکٹریکل وائرینگٗ بنیادی برقیات، گھریلو برقی آلات کی دیکھ بھال اور مرمت، الیکٹریشن، ریفریجریشن اینڈ ائیرکنڈیشننگ، پلمبنگ، سٹیل فکسر، سول سروئیر، کوانٹٹی سروئیر/سول ڈرافسٹمین، ویلڈنگ )الیکٹرک(، الیکٹریکل وائرنگ، موٹر وائنڈنگ اور کمپوٹر ہارڈ وئیر اینڈ سافٹ وئیرکورسز شامل ہیں۔ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 16اپریل مقرر کی گئی ہے۔