ڈاکٹر احمد یوسف سے اکیڈمک ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد(نا مہ نگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے اکیڈمک ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میںآسا کے صدر ڈاکٹر بشیر احمد ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سعید بادشاہ اور سیکرٹری اطلاعات ارشد ملک شامل تھے۔اے ایس اے وفد نے صدر جامعہ کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ وفد نے صدر جامعہ کویونیورسٹی اور اساتذہ کے مسائل سے آگاہ کیاجس پر صدر جامعہ نے اساتذہ کے مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات بھی جاری کیں ۔ ڈاکٹر الدریویش کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی ترقی اور وقار اولین ترجیح ہے ۔