چکوال میں ٹیکس ڈے کے موقع پر ریلی

11 اپریل 2018

چکوال( نامہ نگار ) محکمہ ایکسائز پنجاب نے10اپریل ٹیکس ڈے کے موقع پر صوبہ بھر کے ایکسائز دفاترز میں عوام کو ایک ہی چھت کے تلے مزید سہولتیں فراہم کردی ہیں ایکسائز آفس چکوال میں اس حوالے سے عوامی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک ریلی نکالی گئی جو کہ ایکسائز آفس ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال سے شرو ع ہوئی اور یہ ریلی ضلع کونسل دفتر کے باہر جا کر اختتام پذیز ہوئی،ریلی کی قیادت ای ٹی او چکوال ملک امجد علی اعوان، چوہدری عمران قیصرعباس، اسسٹنٹ ای ٹی او ملک افتخار اعوان نے کی جبکہ محکمہ ایکسائز کے ملازمین کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔