ڈریپ کی غیر منظور اور سمگل شدہ ادویات کیخلاف کاروائیاں جاری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان لاہور نے ملتان میں نشتر ہسپتال کے سامنے واقع ادویات کی مارکیٹ میں ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے اسلام میڈیکل ہال پرچھاپے کے دوران بڑی مقدار میں غیر منظور شدہ اور اسمگل شدہ ادویات برآمد کیں۔ درجنوں کی تعداد میں برآمد کردہ ان ادویات کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔ ان ادویات میں جنسی ادویات کے علاوہ بڑی تعداد میں ملٹی نیشنل کمپنیز کی اسمگل شدہ ادویات شامل تھیں۔ غیر قانونی ادویات ضبط کرلی گئیں اور فارمیسی کو سیل کردیا گیا۔ ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔کاروائی کے دوران کمبوہ میڈیکل ہال کا مقرر کردہ نرخ سے زائد پر ادویات فروخت کرنے پر چالان کردیا گیا۔