ختم بخاری شریف آج منعقد ہو گی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)پیرِ طریقت مرکزی امیر تحریکِ اتحاد امت پاکستان مولانا پیر سید چراغ الدین شاہ کی زیرِ سرپرستی ختم بخاری شریف و تقسیم اسناد کی پر وقار تقریب آج بعد از نماز مغرب منعقد ہو رہی ہے جس میں وفاقی وزیر مذہبی و اقلیتی امور سردار محمد یوسف ، شیخ الحدیث مولانا زر ولی خان کراچی، مولانا عبد الکریم ندیم رحیم یار خان، مولانا صاحبزادہ طاہر محمود قاسمی و دیگر جید علماِ کرام خطاب کرینگے معروف نعت خواں گلہائے پیش کرینگے اس موقع پر جامعہ سراجیہ نظامیہ اصغر مال راولپنڈی سے فارغ ہونے والے قدیم و جدید سینکڑوں طلبہ کرام میں اسناد تقسیم کی جائیں گے۔