سی ڈی اے کے5افسران کے تقر ری وتبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری

11 اپریل 2018

اسلام آباد(وقائع نگار) سلام آباد( ) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)کے 5افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں، ،گریڈ 18اور گریڈ 17کے ایک ایک اورگریڈ 16کے3 افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔اعلامیہ کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ نے پانچ افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے ہیں۔منگل کو سی ڈی اے کے شعبہ ہومنریسورسسزڈویلپمنٹ (ایچ آر ڈی)کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر فتح المنان کو ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی سے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ ،تعیناتی کے منتظر گریڈ 17کے اسسٹنٹ منیجر نثار ایم خان کو لک آفٹر چارج پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایم پی او،تعیناتی کے منتظر گریڈ 16کے انسپکٹر ریاض خان کو انسپکٹر انفورسمنٹ،گریڈ 16کے اے ایس او برحان خان کو سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ سے ایس ٹی پی ڈائریکٹوریٹ اورگریڈ 16کے ایڈمن آفیسر مظہر محمود کو ایڈمن آفیسر لاسے ایڈمن آفیسر ٹو ایڈمن ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کردیاگیا ہے۔ سی ڈی اے کے شعبہ ایچ آر ڈی انے چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے تمام ترقیوں و تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔