انتظامیہ کی چشم پوشی، لیک ویو پارک میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر
ٓاسلام آباد (نعمان اصغر) لیک ویو پارک میںانتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں ،تفریح کے لئے آنے والے شہر ی کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموںخریدنے پر مجبور ہیں اور کوئی پر سان حال نہیں،شہریوں نے’’ نوائے وقت ــ‘‘سے بات کرتے ہوئے بتایا کشتی رانی کا ٹکٹ دو سو روپے کا ہے اور کشتی میں سوار لوگوں کے لئے کوئی لائف سیونگ جیکٹ بھی میسر نہیں جس سے خدانخواستہ کوئی بھی سانحہ رونما ہو سکتا ہے ۔ لیک ویو پارک آنیوالے شہریوں نے سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ لیک ویو پارک کے بنیادی مسائل کو فی الفور حل کرے۔