پاکستانی چینلز پر غیر ملکی مواد نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے،نعیم طاہر

11 اپریل 2018

اسلام آباد( جنرل رپورٹر) قومی اداکاروں کی تنظیم ’’ایکٹرز کلیکٹیوٹرسٹ ‘‘کے عہدیداداروں نے مطالبہ کیا پاکستانی ٹی وی چینلزپر پرائم ٹائم رات 7بجے سے لیکر 11بجے تک صرف پاکستانی مواد چلنا چاہیے۔ان کا کہناتھا ٹی وی چینلز پر غیر ملکی مواد چلانے کی وجہ سے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے جڑے ہوئے اداکاروںکا معاشی قتل ہورہاہے۔دوسری طرف غیر ملکی مواد جن میں بھارتی مواد سرفہرست ہے! بھارتی مواد کی وجہ سے ہمار ی ثقافت ، تہذیب وتمدن، پاکستان معاشرے کے روایات اور نئی نسل کی ساکھ کو تباہ کیا جارہا ہیں۔گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اداکاروں کی تنظیم ’’ایکٹرز کلیکٹیوٹرسٹ ‘‘کے عہدیداداروں میںچیئر مین نعیم طاہر ، لیلازیبری ، ریحان شیخ، علی طاہر شریک تھے۔انہوں نے کہا پاکستان میںفلم انڈسٹری اور ڈرامہ انڈسٹری میں ہزاروں کی تعدا دمیں فنکار کا م کررہے ہیں،کچھ عرصے سے پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد کی تشہیر اور پرائم ٹائمز میں غیر ملکی مواد کو چلانا پاکستانی اداکاروں کی تضحیک ہے،اور پاکستانی اداکار کم قیمت میں تشہیر کرسکتے ہیںدوسری طرف وہ ملک کو ٹیکس بھی دیتے ہیںجبکہ دوسری طر ف بھارتی تشہیر پر خرچہ بھی زیادہ اور ٹیکس بھی نہیںدیتے ۔ انہوں نے کہا پاکستانی ڈرامے دنیا بھرمیں مشہور ہیں ہمارے اداکاروں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیںاور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کا م پر پابندی عائدکی گئی ہے جس پر پاکستان کو بھی بھارتی مواد کی تشہیر اور فنکاروں سے ایڈ ورٹائزمنٹ نہیں کرنی چاہئے۔