حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی تھیں،سلیم ضیاء
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیٹر سلیم ضیا نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کا امن و امان بحال کر نا اور شہریوںکا اعتماد حاصل کرنا پچھلے دو دہائیوں سے بہت بڑ ا مسئلہ تھا۔ یہاں قبضہ مافیہ اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے پورے ملک بالخصوص کراچی نے جڑیں کھوکھلی کر دی تھیں۔ جب ہماری حکومت آئی تو ہنگامی بنیادوں پر کام کیا۔ توانائی ، ٹرانسپورٹ اور روڈ انفر اسڑکچر سمیت کئی شعبوں میں بہتری لانے کے لئے محنت کی اور منصوبے شروع کئے جن میں بیشتر اپنی تکمیل کے آخری مرا حل میں ہیں۔ کرا چی کا تاجر ، صنعتکار ، وکلاء اور ملکی ترقی میں کردار اداکرنے والا بیشتر طبقہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑ ا ہے انہوں نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ ہماری حکومت میں تر قی کے منصوبے پورے ملک میں ایک روشن مثال ہے۔