چوہدری نثار جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ،عابد علی ملک

11 اپریل 2018

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) چوہدری نثار جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور حلقہ کے عوام ان کے احسان مند ہیںاور مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود چوہدری نثار کی مقبولیت روزِ اول کی طرح قائم ہے۔ لیگی رہنما عابد علی ملک نے صحافیوں سے بات کرتے ہو ئے کیا۔انھوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی میں چوہدری نثار کا کوئی ثانی نہیں۔آئندہ الیکشن میں مخالفین کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔چوہدری نثار جس بھی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے ہم نا صرف ان کے ساتھ ہیں بلکہ پاکستان آ کر بھرپور طریقہ سے انتخابی مہم چلائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مخالفین سازشوں کے باوجود چوہدری نثار کی مقبولیت کا گراف نیچے آنے کی بجائے اوپر جاتا جا رہا ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...