کامن ویلتھ گیمز میں میزبان آسٹریلیا کی میڈلز ٹیبل پر برتری برقرار

11 اپریل 2018

گولڈ کوسٹ /آسٹریلیا(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں میزبان آسٹریلیا کی میڈلز ٹیبل پر برتری برقرار ہے ۔ آسٹریلیا 50سونے ‘38چاندی اور 42کانسی کے تمغے جیت کرسر فہرست ہے ۔ انگلینڈ چوبیس سونے ‘انتیس چاندی اور اکیس کانسی کے تمغوں کیساتھ دوسرے ‘بھارت گیارہ سونے ‘چار چاندی اور چھ کانسی کے تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر ہے ۔ نیوزی لینڈ نو سونے ‘دس چاندی ‘سات کانسی کے تمغے جیت کر چوتھے ‘جنوبی افریقہ نو سونے ‘چھ چاندی اور چھ کانسی کے تمغوں کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔ کینیڈا آٹھ سونے ‘اکیس چاندی ‘پندرہ کانسی ‘ویلز سات سونے ‘آٹھ چاندی ‘سات کانسی ‘سکاٹ لینڈ چھ سونے ‘دس چاندی ‘بارہ کانسی ‘نائیجیر یا چار سونے ‘چار چاندی ‘سائپرس چار سونے ‘دو کانسی‘جمیکا دو سونے ‘چار چاندی ‘تین کانسی ‘ملائیشیا دو سونے ‘دو چاندی ‘تین کانسی‘سمووا دو سونے ‘دو چاندی ‘یوگینڈا دو دونے ‘ایک کانسی ‘پاپوا نیو گنی ایک گولڈ ‘دو چاندی ‘‘پاکستان دو کانسی کے تمغے جیت چکا ہے ۔سنگا پور ایک گولڈ ‘ایک چاندی ‘ایک کانسی ‘بٹسوانا ایک گولڈ ‘ایک چاندی ‘ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو ایک گولڈ ایک چاندی ‘فجی ایک گولڈ ‘ایک کانسی ‘شمالی آئر لینڈ ایک گولڈ ‘ایک کانسی ‘برمودا ایک گولڈ ‘گرینیڈا ایک گولڈ ‘سری لنکا ایک چاندی ‘دو کانسی ‘بنگلہ دیش ایک چاندی