200 میٹر ریس، نجمہ پروین میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں
گولڈ کوسٹ/ آسٹریلیا (سپورٹس رپورٹر) 21 ویں کامن ویلتھ گیمز کے اتھلیٹکس ایونٹ میں پاکستان کی نجمہ پروین کی 200 میٹر ریس میں بھی میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں جبکہ قومی کھلاڑی اپنا پرانا ریکارڈ بہتر کرنے میں کامیاب رہیں۔ نجمہ پروین نے منگل کے روز ہونے والے اتھلیٹکس کی 200 میٹر ریس کی پانچویں ہیٹ میں ملک کی نمائندگی کی۔ نجمہ پروین ہیٹ میں آخری پوزیشن پر رہیں۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 25.21 سیکنڈ میں طے کیا جبکہ اس ہیٹ میں نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرنے والی جمیکن خاتون اتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ 22.87 سیکنڈ میں طے کر کے ہیٹ میں نمبر ون رہی تھیں۔