شوٹنگ مقابلے، پاکستان کی مہوش فرحان کوالیفکیشن راؤنڈ میں ہی ناکام

11 اپریل 2018

گولڈ کوسٹ/ آسٹریلیا (سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز کے شوٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے مہوس فرحان ویمن 25 میٹر پستول ایونٹ کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں ہی ناکام ہو گئیں۔ مہوش فرحان نے کوالیفکیشن میں 12 ویں پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلے میں مجموعی طور پر 14 خواتین کھلاڑی ان ایکشن تھیں جن میں سے 8 نے اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کرنا تھا۔ مردوں میں پاکستان کے غفران عادل کا سفر 50 میٹر رائفل پرون کے کوالیفکیشن راونڈ میں ہی اختتام پذیر ہو گیا۔ غفران عادل نے مجموعی طور پر 602.3 پوائنٹس سکور حاصل کر کے فہرست میں 23 ویں پوزیشن حاصل کی۔