دورہ انگلینڈ‘آئر لینڈ:تربیتی کیمپ آج سے شروع
لاہور(نمائندہ سپورٹس)آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل تربیتی کیمپ کے لیے ممکنہ قومی کرکٹرز کا اعلان کردیا گیا۔بیٹسمینوں میں اظہرعلی، سمیع اسلم، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، فخرزمان، عثمان صلاح الدین، فواد عالم، سعد علی، امام الحق، سپنرز بلال آصف، محمد اصغر، شاداب خان، کاشف بھٹی، فاسٹ بائولرز محمد عامر، حسن علی، راحت علی، میر حمزہ شامل ہیں۔ محمد عباس منتخب کھلاڑیوں میں شامل لیکن کاونٹی کی وجہ سے کیمپ نہیں آئیںگے، وکٹ کیپر سرفراز احمد کپتان، محمد رضوان، آل راونڈرز فہیم اشرف، حسین طلعت بھی ٹریننگ کا حصہ بنیں گے۔گرومنگ کیلئے شاہین شاہ آفریدی اور موسیٰ خان کو تربیت کا موقع ملے گا۔ یاسر شاہ کے بعد شان مسعود گھٹنے میں تکلیف کے باعث ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیے گئے۔منتخب 23 کرکٹرز کی ٹریننگ کا سلسلہ آج سے 15 اپریل تک جاری رہے گا، بعد ازاں تینوں ٹیسٹ میچزکیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا جس میں شامل پلیئرز 18 سے 22 تک قذافی سٹیڈیم میں ہی ٹریننگ کریں گے، قومی سکواڈ 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگا۔پہلا ٹیسٹ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن میں 11 سے 15 مئی تک ہو گا، میزبان ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی بار طویل فارمیٹ کا میچ کھیلے گی، انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ 24 سے 28 مئی تک لارڈز، دوسرا یکم سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔