میرا، عتیق مصالحت کیلئے 14 اپریل کو طلب

11 اپریل 2018

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے آخری موقع دیتے ہوئے اداکارہ میرا اور عتیق کو مصالحت کیلئے چودہ اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت کرتے ہوئے میرا اور عتیق کو مصالحت کیلئے چودہ اپریل کو طلب کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ عدالت نے اداکار ہ میرا اور عتیق کو مصالحت کیلئے دس اپریل کو طلب کر رکھا تھا سماعت کے موقع پر عتیق اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگیا لیکن اداکارہ میرا اس مرتبہ بھی عدالت سے غیر حاضر رہیں جس پر عدالت نے اداکار ہ میرا کو آخری موقع فراہم کرتے ہوئے چودہ اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ عتیق بھی چودہ اپریل کو عدالت میں پیش ہوگا۔