مزاحیہ اداکار مستانہ کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی

11 اپریل 2018

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار مستانہ کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی۔ وہ جگر کے عارضہ کے باعث 11اپریل 2011ء کو اس دنیا سے کوچ کرگئے تھے، مستانہ کا شمار صف اول کے کامیڈین میں ہوتا تھا۔جب کہ انہیں بہترین پنجابی سٹیج ایکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

انہوں نے اداکاری کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔