سونے کے جوتے‘ ٹائی اور 25 لاکھ کا لباس زیب تن کرنے والا پاکستانی دولہا

11 اپریل 2018

لاہور(نیٹ نیوز) سات بہنوں کے اکلوتے بھائی کی دھوم دھام سے شادی۔ کاروباری شخصیت حافظ سلمان شاہد کی دعوت ولیمہ میں دولہا نے 25لاکھ روپے مالیت کا لباس زیب تن کیا، 17لاکھ روپے مالیت کے 32تولے سونے کے جوتے،500 ریال مالیت کی کرسٹل اور 10تولے سونے سے بنی ٹائی اور پینٹ کوٹ شامل تھا۔قیمتی لباس کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکار تعینات کرنا پڑے۔