قبض میں مبتلابچوں کو پانی زیادہ مقدار میں پلائیں : ماہرین
لاہور (نیٹ نیوز) قبض کو اُم الامراض یعنی ’’تمام بیماریوں کی ماں‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ قبض میں مبتلا بچے کو پانی زیادہ مقدار میں پلائیے۔ دودھ پلانے کے درمیانی وقفوں میں اسے پانی پلائیے۔ آنتوں کو متحرک کرنے کیلئے بچوں کی ٹانگوں کو سائیکل چلانے کے انداز میں حرکت دیجئے اور دھیرے دھیرے انکے پیٹ کو سہلائیے۔ جس کا علاج بہت ضروری ہے۔ بڑوں کی طرح شیرخوار بچوں کو بھی قبض کی شکایت ہو جاتی ہے۔ شیرخوار یا گھٹنوں کے بل چلنے والے بچہ تھکا تھکا دکھائی دے، بہت زیادہ حرکت نہ کرے اور چڑچڑا ہو جائے تو سمجھ لیں کہ اسے قبض کی شکایت ہے۔ قبض میں مبتلا بچے کو پانی زیادہ مقدار میں پلائیے۔ اگر اس نے ابھی ٹھوس غذا کھانی شروع نہیں کی ہے تو دودھ پلانے کے درمیانی وقفوں میں اسے پانی پلائیے۔ آنتوں کو متحرک کرنے کیلئے بچوں کی ٹانگوں کو سائیکل چلانے کے انداز میں حرکت دیجئے اور دھیرے دھیرے ان کے پیٹ کو سہلا ئیے۔