ہارون آباد نجی ہسپتال میں محنت کش کی اہلیہ کے ہاں بیک وقت 3بیٹیوں کی پیدائش‘ اہلخانہ میں خوشی کا سماں

11 اپریل 2018

ہارون آباد (نامہ نگار) نجی ہسپتال میں محنت کش کی اہلیہ نے بیک وقت تین صحت مند بیٹیوں کو جنم دیا‘ اہل خانہ خوشی سے نہال۔ محنت کش عبدالرشید نے گفتگو میں کہا ہے کہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے ‘ ایک لمحے میں مجھے تین بیٹیوں کا باپ بنا کر اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے فیض اور کرم کی دولت عطا کی۔ میں نے اولاد نرینہ اور بیٹی میں کبھی فرق تصور نہیں کیا ہے۔