سفارتی تناؤ میں اضافہ، امریکہ کا یکم مئی سے پاکستان پر نئی پابندی لگانے پر غور

11 اپریل 2018

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان، امریکہ سفارتی تناؤ میں اضافہ ہو گیا۔ امریکہ نے پاکستان پر نئی حدودو قیود عائد کرنے پر غور شروع کر دیا۔ امریکہ کی طرف سے یکم مئی سے پاکستان کے سفارتی عملے پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا امکان ہے۔ پاکستانی عملہ سفارتخانے کے 40 کلومیٹر اندر گھوم سکتا ہے۔ چالیس کلومیٹر سے آگے جانے کیلئے پاکستانی سفارتی عملے کو اجازت لینا ہو گی۔