آرمی پبلک سکول پارا چنار میں کلاسز کا آغاز ہوگیا

11 اپریل 2018

پارا چنار(صباح نیوز)قبائلی علاقے پارا چنار کے بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر بنائے آرمی پبلک سکول میں کلاسوں کا آغاز ہو گیا۔ افواج پاکستان کے سربراہ نے گزشتہ سال اپنے دورے میں پارا چنار شہر میں آرمی پبلک سکول قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد صرف 5 ماہ کی مختصر مدت میں اے پی ایس پاراچنار کی عمارت تعمیر کر کے باقاعدہ کلاسوں کا آغاز کردیا گیا۔اس موقع پر والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈئیر اختر علیم کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں قائم ہونے والا یہ تعلیمی ادارہ صرف سکول اور کالج نہیں بلکہ ایجوکیشنل کمپلیکس ہو گا۔