سینٹ‘ قومی اسمبلی کے اجلاس جمعہ کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہو جائینگے

11 اپریل 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس جمعہ 13اپریل کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیے جائیں گے۔ بجٹ اجلاس کی تیاری کے پیش نظر معمول کے اجلاس ایک ہفتے جاری رہیں گے یہ فیصلے دونوں ایوانوں کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے الگ الگ اجلاسوں میں کئے گئے ہیں۔