الیکشن کمیشن نے 28سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کردی ، مجموعی تعداد 103ہو گئی

11 اپریل 2018

اسلام آباد(آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ)الیکشن کمیشن نے 28سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کردی جس کے بعد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 103ہو گئی، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے مخفف والی دو اور سیاسی جماعتیں آگئیں ، جن میں پاکستان تحریک انسانیت اور پاکستان تحریک اجتہاد شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 28سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کردی ، رجسٹریشن بحال ہونے والی جماعتوں میں سنی تحریک ، پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز، عوامی جسٹس پارٹی پاکستان ، پاکستان فلاحی تحریک ، پاکستان امن تحریک ، جمعیت علمائے اسلام (س) ، عوام لیگ، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان ، پاکستان تحریک انسانیت، پاکستان فلاح پارٹی ، پاکستان سنی تحریک ، پاکستان عوامی راج پارٹی ، نظام مصطفی پارٹی، نیشنل پیس کونسل پارٹی ، پاکستان ویلفیئر پارٹی ، پاکستان نیشنل مسلم لیگ ، پاکستان سپریم ڈیموکریٹک پارٹی ،عام عوام پارٹی ، پاکستان تحریک اجتہاد ، مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ، اور پاکستان انسانی حقوق سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں ، الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 103ہو گئی۔