خیبر پی کے: موسم گرما کی تعطیلات میں نجی سکول نصف فیس لے سکتے ہیں: ریگولیٹری اتھارٹی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا۔ اتھارٹی کی جانب سے پرائیویٹ سکولز انتظامیہ کو ریگولیشنز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یکساں فیسوں کی پالیسی مرتب ہونے تک فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ایک ہی ادارے میں پڑھنے والے دوسرے یا تیسرے بہن بھائی سے آدھی فیس لی جائے گی۔ موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران بچوں سے فیس لینا غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اخراجات کے پیش نظر چھٹیوں میں زیادہ سے زیادہ 50 فیصد فیس لے سکتے ہیں۔ چھٹیوں کے دوران بچوں سے ٹرانسپورٹ کے پیسے لینے پر پابندی ہو گی۔ سکول گاڑی سے باہر بچوں کے لٹکنے پر اساتذہ، پرنسپل، مالکان ذمہ دار ہوں گے۔ زیادہ ٹرانسپورٹ فیس لینے پر ٹریفک پولیس کیس درج کرنے کی مجاز ہو گی۔ تمام پرائیویٹ سکولز فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے قواعد و ضوابط کے پابند ہوں گے۔
اب تو فیصلے کاانتظار ہے
پاکستان کی سیاسی تاریخ بیان کرنا ہو تو مولوی تمیز الدین کیس کا ذکر بھی ضروری ...
آپ کی بہت تعریف سنی ہے، دہشت گردی میں آپ کا بہت نقصان ہوا ہے:چیف جسٹس ...
پشاور: سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے ...
ننکانہ: فیس بک دوستی، بیساکھی تہوار میں آنیوالی بھارتی لڑکی نے اسلام ...
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) بیساکھی تہوار میں شرکت کیلئے آنے والی ...
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارروائی، جعلی، غیر معیاری ادویات رکھنے پر ...
لاہور (نیوزرپورٹر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے ...
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی انوکھی قانون سازی
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے اور ان کی ...
ریگولیٹری اتھارٹی
اپریل 10 ، 2018 ءکو ایک اشتہار شائع ہوا ، جس سے ظاہر ہوا کہ ملک کی کوریئر اور ...