’’اپوزیشن کے پارلیمنٹ جام کرنے پر احتجاج‘‘مودی کل روزہ رکھیں گے

11 اپریل 2018

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے بجٹ اجلاس اپوزیشن جماعتوں خاص کر کانگریس ارکان کی طرف سے مسلسل احتجاج کے باعث جام کر دینے کیخلاف وزیراعظم نریندر مودی بطور احتجاج کل بھوک ہڑتالی روزہ رکھیں گے۔ اس دوران وہ معمول کے دفتری اور حکومتی امور نمٹائیں گے۔ دوسری طرف حکمران بی جے پی کے صدر امیت شاہ کرناٹک کے شہر ہوبلی میں بطور احتجاج دھرنا دینگے۔ واضح رہے کہ بھارتی پارلینمٹ کے بجٹ اجلاس کا آدھا دورانیہ اپوزیشن کے احتجاج اور مسلسل واک آئوٹ سے ضائع ہو چکا۔