بہاولنگر، ٹوبہ، شورکوٹ: نہم کی طالبہ سمیت 3 خواتین سے اوباشوں کی زیادتی

11 اپریل 2018

بہاولنگر/ ٹوبہ ٹیک سنگھ/ شورکوٹ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) مختلف علاقوں میں نہم کی طالبہ سمیت 3 خواتین سے اوباشوں کی زیادتی، ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ چک نمبر 9 تھانہ بخشن خاں کی حدود میں ش بی بی کو ملزم غفار حسین چار دوستوں کے ہمراہ اغوا کر کے امتیاز کے ڈیرہ پر لے گیا، اس سے زیادتی کی۔ ملزم کے چار ساتھی پہرہ دیتے رہے۔ خاتون کے شور پر ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کائنات تنویر نے بتایا کہ وہ روزگار کے سلسلہ میں دوبئی گئی ہوئی تھی جب وہ واپس پاکستان آئی تو امیر باچا اور جاوید وغیرہ پانچ ملزمان نے اسے گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا، اسکے ساتھ زیادتی کی، ملزمان نے نکاح نامہ پر دستخط کروا لئے اور اسکے پاس موجود نقدی و سامان مالیتی 2لاکھ روپے چھین لئے، پولیس نے ملزمان کیخلاف زیردفعہ 365B/376ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ شورکوٹ میں رکشہ ڈرائیور کی ساتھیوںکے ہمراہ نہم کلاس کی طالبہ سے ساتھ زیادتی۔ ایک ملزم گرفتار ساتھی فرار۔ تھانہ شورکوٹ پولیس نے گورنمنٹ ہائی سکول کی نہم کلاس کی طالبہ اریشہ کے ساتھ زیادتی کر نے والے محمد وسیم کو گرفتار کر لیا۔ اُس کے ساتھی فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تھانہ لڈن میں مدرسہ کے دس سالہ نابیناطالب علم کے ساتھ60سالہ سکندربھٹی نامی شخص کی زیادتی، بچے کی چیخ وپکارپرملزم کوعوام نے موقع پرپکڑلیا۔بچے کو چھوڑکرملزم کے فرارہونے کی کوشش عوام نے ناکام بنادی۔پولیس نے بدحواسی کامظاہرہ کرتے ہوئے مدرسہ میں جانے کے بجائے ملزم کے گھر چھاپہ مارکرملزم کی نوجوان بیٹی کواٹھالیااوربازارمیں گھسیٹتے ہوئے لے جاکر تھانہ میں بندکردیابچی کے کپڑے پھٹ گئے۔ عوام کی طرف سے تھانہ کاگھراؤکرنے پربچی کورہاکردیاگیا بعدازاں ملزم کو پولیس نے گر فتار کرلیا۔ پولیس تھانہ لڈن کو اطلاع دی توپولیس نے بدحواسی کامظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کے گھرچھاپہ ماراجہاں سے ملزم برآمدنہ ہواتوپولیس نے ملزم کی اٹھائیس سالہ نوجوان بیٹی کوگرفتارکرلیااوربھرے بازارمیں گھسیٹتے ہوئے تھانہ لے جاکرمحررکے کمرہ میں بندکردیا۔ لڑکی کے کپڑے بھی پھٹ گئے جس کے نتیجہ میں اس کے پوشیدہ اعضابھی ظاہرہوگئے عوام نے تھانہ کا گھراؤ کرلیا جس پرپولیس نے مجبوراً اس کو رہا کردیا بعدازاں پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا مدرسہ کے مہتمم حافظ غلام رسول کاکہناتھاکہ ملزم پہلے بھی متعددباربچوں سے زیادتی کرنے کامرتکب ہوچکاہے۔