راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی

11 اپریل 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور ایبٹ آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی شدت محسوس ہوتے ہوئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔