چودھری نثار کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا: ڈاکٹر عاصم

11 اپریل 2018

کراچی(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے ان کو بہادری کے ساتھ مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے۔ نواز شریف چودھری نثار کو معاف نہ کریں تو ان کا سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے کئے کی سزا مل رہی ہے۔چودھری نثار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے ایسوں کا مستقبل ختم ہی ہونا چاہئے ۔ گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر چودھری نثار علی خان اگر پیپلزپارٹی میں آتے ہیں تو کیا انہیں قبول کریں گے جس کے جواب میں ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ اپنی قیادت سے کہوں گا کہ ایسے لوگوں کو لینا ہی نہیں چاہئے۔