سرگودھا، ساہیوال: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ لڑکی، لڑکے کی خودکشی

11 اپریل 2018

سرگودھا/ ساہیوال (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان لڑکی، لڑکے کی خودکشی۔ سرگودھا شہر کے گنجان آباد علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک ڈی میں 18 سالہ نوجوان زریاب نے خود کو گولی مار لی اور دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ ساہیوال کی شکور آبادکالونی نور شاہ میں بشیر احمد کی 18سالہ بیٹی طاہرہ کا گھریلو مسئلہ پر بھائی بہنوں سے جھگڑا ہو گیا جس پر والدین نے ڈانٹا تو طاہرہ نے زہر پی کر خود کشی کر لی۔ لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں طاہرہ دم توڑ گئی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...