اسلام آباد : پاک ترک بحری مشق ترگت ریز اختتام پذیر ہو گئیں

11 اپریل 2018

لاہور (خبرنگار) پاک ترک بحری مشق ترگت ریز اختتام پذیر ہوگئیں‘ مشق میں پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں‘ ہیلی کاپٹرز اور فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ مشق سے دونوں ممالک کے درمیان آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ ملے گا۔ منگل کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک ترک بحری مشق ترگت ریز اختتام پذیر ہوگئی۔ مشق میں پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں‘ ہیلی کاپٹرز اور پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ بحری جہازوں نے مختلف جنگی چالوں کا مظاہرہ کیا۔ مشق سے دونوں ممالک کے درمیان آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ ملے گا۔