ٹرمپ، اوباما اور برطانوی وزیراعظم شہزادہ ہیری کی شادی میں شر کت نہیں کرینگے

11 اپریل 2018

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی شہزادہ ہیری کی شادی میں صدر ٹرمپ، اوباما، برطانوی وزیراعظم تھریسامے شرکت نہیں کریں گے۔ شاہی ذرائع کے مطابق کنگسٹن پیلس کا کہنا ہے کہ عالمی، سیاسی رہنمائوں کو ان کی سرکاری حیثیت میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ، میلانیا یا کسی اور امریکی عہدیدار کو مدعو نہیں کیا گیا۔ برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی ماڈل میگھنا مرکل کی شادی 19 مئی کو ہو رہی ہے۔