اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی، نیب آج کیپٹن صفدر کی ضمانت کیخلاف اپیل دائر کریگا

11 اپریل 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میںدائر ضمنی ریفرنس کی سماعت آج ہو گی۔ عدالت نے آج استغاثہ کے گواہوں کوبیان کرانے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ضمنی ریفرنس کی سماعت کریں گے،تینوں شریک ملزمان سعید احمد ،منصور رضا اورنعیم محمودبھی عدالت میں پیش ہوں گے۔دوسری طرف سپریم کورٹ میں نیب آج بروز بدھ کوسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اور پانامہ پیپرز لیکس کیس کے ملزم کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ہونیوالی ضمانت کے خلاف اپیل دائر کریگا۔ یہ اپیل گزشتہ روز دائر کرنی تھی تاہم کچھ ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر دائر نہ ہوسکی ۔