قصور‘ نارنگ منڈی: ریلوے لائن کراس کرتے معمر خاتون‘ موٹر سائیکل سوار ٹرینوں کے نیچے آکر جاں بحق

11 اپریل 2018

قصور+ نارنگ منڈی +شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) مختلف علاقوں میں معمر خاتون سمیت 2افراد ٹرینوں کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئے۔ قصور کے نواحی علاقہ موضع کل کا رہائشی موٹر سائیکل سوار ابراہیم کنگن پور سے واپس گائوں جا رہا تھا جب وہ لولے راجپوتاں پھاٹک کو کراس کر رہا تھا تو فرید ایکسپریس کی زد میں آکر کچلا گیا‘ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ کنگن پور مصروف کارروائی ہے۔ نارنگ منڈی میں پنشن کے لئے آنے والی خاتون ٹرین تلے آکرجاں بحق‘ سیالکوٹ سے براستہ نارووال کراچی جانے والی علامہ اقبال 8اپ کی زد میں آکر ستر سالہ خاتون سردار بی بی زوجہ محمد شفیق گرڈ روڈ جاں بحق ہو گئی۔