بلوچستان کے بعد جنوبی پنجاب میں موسم بہار کے دوران مسلم لیگ ن کا ’’پت جھڑ‘‘ انہونی نہیں: حافظ حسین
کوئٹہ(بیورو رپورٹ) متحدہ مجلس عمل رابطہ کمیٹی کے چیئرمین اور جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بعد جنوبی پنجاب میں موسم بہار میں مسلم لیگ( ن) میں ہونے والا "پت جھڑ" ا نہونی نہیں۔ وہ سندھ، پنجاب اور اسلام آبادکے 20 روزہ دورہ سے واپسی پر سابق گورنر اور مرکزی رہنما جے یو آئی سید فضل آغااور دیگر سے گفتگو کر رہے تھے۔