جوڈیشل کمپلیکس میں عمران‘ کیپٹن صفدر کی آمد‘ انتظامیہ نے آمنا سامنا نہ ہونے دیا

11 اپریل 2018

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر اعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا جوڈیشل کمپلیکس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے آمنا سامنا نہ ہوسکا۔ گزشتہ روز عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی سے قبل کیپٹن (ر) صفدر جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھے۔ انتظامیہ نے دونوں کا آمنا سامنا نہیں ہونے دیا۔