سا بق ڈائر یکٹر جنرل پی ڈی اے سلیم حسن وٹو کے کرپشن کیسز نیب اسلام آباد منتقل کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری

11 اپریل 2018

پشاور (بیورو رپورٹ)پشاور ہا ئی کورٹ نے سابق ڈائر یکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلیم حسن وٹو کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات نیب اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ہے ، اس حوالے سے عدالت عالیہ پشاور میں کیس کی سماعت ہوئی، وکیل کے مطابق سلیم حسن وٹو کے خلاف کرپشن کیسز نیب چیئرمین کے ہدایات پر اسلام آباد منتقل کئے گئے۔