بھارت: بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی

11 اپریل 2018

فتح پو(این این آئی) بھارت میں42سالہ شخص نے بیوی کے رویئے سے دل برداشتہ ہو کر گھر کے اندر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ماں کھیتوں پر کام کرکے گھر واپس آئی تو دیکھا کہ بیٹے کی نعش پنکھے سے لٹک رہی ہے۔ یہ ماجر ا دیکھ کر وہ دھاڑیں مار کر رونے لگی۔ رونے کی آواز سن کر پڑوسیوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔