نواب شاہ: پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر سکول پرنسپل گرفتار

11 اپریل 2018

نواب شاہ (صباح نیوز)ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق لاٹکی کے حکم پر پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر سکول پرنسپل گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی سکول کے پرنسپل طیب زمان یوسفزئی نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے سکول میں زیر تعلیم طلباء کے والدین نے ویکسین کے حوالے سے مجھے سختی سے منع کیا ہے ۔