حسنین منہاس (ن) لیگ یوتھ ونگ کویت کے سینئر نائب صدر نامزد

11 اپریل 2018

کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن ) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت کے صدر چوہدری غضنفر جمشید نے حسنین منہاس کو یوتھ ونگ کویت کا سینئر نائب صدر نامزد کیا ہے۔حسنین منہاس نے کہاہے کہ ان کی وابستگی مسلم لیگ ن سے ہی ہے اور مجھ پر جس طرح سینئرز نے اعتماد کیا، ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں نوجوان نسل ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرینگے۔