میکسیکو کے ساتھ سرحد پر ایک ہزارامریکی فوجیوں کی تعیناتی شروع

11 اپریل 2018

واشنگٹن(آن لائن)ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر کی درخواست پر کم از کم ایک ہزار اہلکار سرحد پر بھیجیں گے جبکہ نیو میکسیکو کی گورنر سوزانا مارٹینیز نے 250 اہلکار سرحد روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکہ کی تین جنوبی مغربی ریاستوں کے ری پبلکن گورنروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر 1600 فوجی اہلکار امریکہ میکسیکو سرحد پر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔سرحد پر تعینات کیے جانے والے ان اہلکاروں کا تعلق 'نیشنل گارڈز' سے ہے جو ریاستوں کے ماتحت ریزرو فوجیوں پر مشتمل فورس ہے۔